ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز متھورا معصوم نے میونسپل آفس کی نئی تعمیرات کا افتتاح Inauguration of New Buildings کیا جس کا تخمینہ لاکھوں میں ہے۔ انہوں نے نئی تعمیر سڑک کا افتتاح بھی کیا۔ یہ سڑک بہت سے قریبی گاؤں کو جوڑتی ہے۔ میونسپل کمیٹی فریسل میں شجرکاری مہم کا انعقاد بھی کیا گیا۔
فریسل کولگام میں شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی محکمہ سوشل فارسٹی کولگام اور میونسپل کمیٹی فریسل کے زیر اہتمام یہاں میونسپل کمیٹی فریسل Municipal Committee Frisal کے احاطے میں شجرکاری مہم Tree Planting Campaign کا انعقاد کیا گیا۔
ساتھ ہی ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر متھورا معصوم (جے کے اے ایس) اور ای او میونسپلٹی کمیٹی فریسل نے ڈائریکٹوریٹ آف اربن لوکل باڈیز کے افسران کے ساتھ مل کر ضلع کولگام کے علاقے فریسل میں غیر قانونی تعمیرات کو سیل کردیا۔
مزید پڑھیں:A Mega Plantation Drive: جے کے گرین ڈراٸیو پروگرام کے تحت 59 ہزار پودے لگانے کا ہدف
ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر متھورا معصوم نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کیا اور سوشل فاریسٹری ڈویژن کی ڈویژنل فارسٹ آفیسر شمع روہی کے علاوہ کئی مقامی باشندوں نے بھی میونسپل کمیٹی کے احاطے میں جاری شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔