اردو

urdu

ETV Bharat / city

محمکہ صحت و طبی تعلیم میں ڈائریکٹر فائنانس محمد رفیق سپرد لحد - latest news pulwama

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لئرو کاکاپور سے تعلق رکھنے والے محمد رفیق کو کئی بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہونے کا موقع ملا تھا ، وہ پچھلے تین برسوں سے محمکہ صحت و طبی تعلیم میں ڈائریکٹر فائنانس کے طور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔انہوں نے اپنی سروس کے دوران کئی اہم کام انجام دیے اور وہ عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے تھے۔

محمد رفیق سپرد لحد
محمد رفیق سپرد لحد

By

Published : Jul 3, 2021, 3:59 PM IST

آج جوں ہی ان کی لاش ان کے آبائی گاؤں لئرو کاکاپورہ پہنچی، تو وہاں لوگوں کی کافی بھیڑ اکٹھا ہوگئی۔آخری رسومات ادا کرنے کے بعد انھیں سپرد لحد کیا گیا ۔ان کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

محمد رفیق سپرد لحد

محکمہ صحت و طبی تعلیم میں ڈائریکٹر فائنانس محمد رفیق ایمس نئی دہلی میں فوت ہوئے۔ محمد رفیق کو 25جون کو شدید فالج ہوگیا تھا اور انہیں نئی دہلی ایمس لے جایا گیا۔ ایمس میں محمد رفیق کو وینٹیلیٹر(ventilator) پر تھے اور جمعہ کو آخری سانس لی۔

محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ دوسرے محکموں کے سربراہوں نے رفیق احمد کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

محمد رفیق محنتی اور قابل افسر تھے ،جس نے ڈائریکٹر خزانہ صحت و طبی تعلیم محکمہ ، ڈائریکٹر فائنانس ایگری کلچر پروڈکشن اینڈ فارمرس ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور صدر ٹریجرری آفیسر سرینگر کی حیثیت سے اَپنے خدمات انجام دی۔

اس سلسلے میں محمکہ صحت کے ملازمین ارشد احمد نے کہا کہ 'محمد رفیق کی اچانک وفات سماج کی لیے ایک بڑا نقصان ہے اور وہ ہمیشہ مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ ہر کسی کی مدد کرتے تھے'۔

انہوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر شاہنواز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد رفیق کے انتقال سے نہ صرف ضلع پلوامہ کو بلکہ پورے جنوبی کشمیر کے لوگوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، جو بھی وہ بولتے تھے اس اسے پورا کرکے ہی چھوڑتے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے طبی شعبے کو لے کر پورے جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی کئی ساری نمایاں کام انجام دیے جس کے لیے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو رفیق صاحب نے خواب دیکھے تھے ان کو محکمہ صحت کے دیگر افسران ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے تاکہ اس کے دیکھے ہوئے خابوں کو پورا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details