اردو

urdu

Dilip Kumar Death مداحوں میں غم کی لہر

By

Published : Jul 7, 2021, 7:43 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کا آج ممبئی میں 98 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے ۔ انہوں نے صبح تقریباً سات بجے کے قریب ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں آخری سانس لی ہے ان کی خبر سنتے ہی ان کے مداحوں میں غم کی لہر میں ڈوب گئے۔

دلیپ کمار موت ،مڈوحون میں غم کی لہر
دلیپ کمار موت ،مڈوحون میں غم کی لہر

بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر کے حوالے سے کشمیر کے مداحوں میں بھی کافی غم دیکھنے کو ملا۔

دلیپ کمار موت ،مڈوحون میں غم کی لہر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے محمد صدیق خان دلیپ کمار سے کافی متاثر تھے اور ان سے ملنے کے لیے وہ ممبئی بھی گئے تھے ۔

خان ایسے مداحوں میں ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر میں اداکار دلیپ کمار کی فوٹو گیلری قائم کی ہے۔

آج جوں ہی دلیپ کمار کے انتقال کی خبر محمد صدیق خان نے سنی تو نہ صرف وہ بلکہ پورے اہل خانہ میں صف ماتم بچھ گیا ۔ اس حوالے سے اہل خانہ نے ایک خصوصی دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا ہے۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلے خداداد میں پیدا ہوئے تھے، دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز، جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر، اڑن کھٹولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا اور شکتی سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی خدمات کے پیشِ نظر انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دیے گئے جب کہ 1998 میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز 'نشانِ پاکستان' سے بھی نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details