مقامی لوگوں کے مطابق آج صبح 19 سالہ نوجوان کی لاش ایک اسکول کے نزدیک پر اسرار حالت میں مردہ پائی گئی ہے۔
کولگام میں نوجوان کی لاش برآمد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی، جس کے بعد پولس نے لاش کو قانونی لوازمات کرنے کے بعد لواحقین کے سپرد کی ہے۔
متوفی کی شناخت عبدالباری میر (19) ولد اعجاز احمد میر ساکن بوکرو کے طور پر ہوئی ہے۔متوفی بی اے سال اول میں زیر تعلیم تھا۔
مزید پڑھیں:
مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان گزشتہ شام گھر سے نکلا تھا اور آج صبح اس کی لاش علاقے کے مین سڑک پر پائی گئی۔
وہیں اہلخانہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی باضابطہ انکوائری ہونی چاہے۔ پولیس کے مطابق موت مشکوک معلوم ہوتی ہے اور 174 سی آر پی سی کے تحت انکوائری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔