اردو

urdu

By

Published : May 6, 2021, 4:36 PM IST

ETV Bharat / city

مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ میٹنگ

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج مذہبی رہنماؤں، اماموں، خطیبوں، اوقاف کے ممبروں اور سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ میٹنگ کی جس کا مقصد لوگوں کو وبائی امراض کے بارے میں حساس بنانا ہے اور کووڈ 19 پر قابو پانے میں تعاون کرنا ہے۔

dc kulgam meets religious leaders on covid sops
dc kulgam meets religious leaders on covid sops

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں مذہبی رہنماؤں، اوقاف کے ممبروں، سول سوسائٹی کے ممبروں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ کووڈ 19 ایس او پیز پر کرنے کا لوگوں کو احساس دلائیں تاکہ وہ جلد از جلد ٹیکہ کاری میں حصہ لیں جو کووڈ 19 انفیکشن پر قابو پانے اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے۔'

ویڈیو


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'آنے والے جمعۃ الوادع، شب قدر اور عیدالفطر کے موقع پر وہ مساجد میں نماز کے دوران نمازیوں کی تعداد کو کم کرنے کا اعلان کریں۔'

ڈاکٹر بلال نے مزید کہا کہ 'لوگوں کے فعال تعاون کے بغیر وبائی بیماری کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور ہر ایک کو اضافی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ مزید رہنما ہدایات پر عمل ضروری ہے۔'


اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، مختلف علاقوں سے ائمہ کرام اور مذہبی رہنما، صدر اوقاف کمیٹی کولگام، ضلع کے سول سوسائٹی ممبران کے علاوہ ضلع کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details