اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف جھڑپیں - Pulwama

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے نوجوان پرائیویٹ سکول ٹیچر کی پولیس حراست میں ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں آناً فاناً میں مکمل ہڑتال ہوگئی۔

پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف جھڑپیں

By

Published : Mar 19, 2019, 5:45 PM IST

Updated : Mar 19, 2019, 5:54 PM IST

نمائندے کے مطابق جوں ہی رضوان پنڈت کی ہلاکت کی خبر اونتی پورہ میں پھیلی تو تمام دکانیں بند و تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی غائب ہوگئی۔

پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف جھڑپیں

اس دوران اونتی پورہ میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور فورسز نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اونتی پورہ میں رضوان پنڈت کی رہائش گاہ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔

دریں اثنا حکام نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس احتیاطی طور پر معطل کردی۔

واضح رہے کہ پلوامہ کے اونتی پورہ کے رضوان پنڈت نامی نوجوان کی منگل کی صبح پولیس حراست میں موت ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں مجسٹریئل تحقیقات ہو رہی ہیں اور پولیس نے بھی اپنی سطح سے تحقیقات کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ادھر ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قصوروار افسران کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Mar 19, 2019, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details