جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے موہن پورہ کے تازی پورہ میں کل شام سے ہی محاصرہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بعد سکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور علاقے کے تمام آنے جانےوالے راستے بند کیے گیے۔

دراصل کولگام کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے محاصرے کئ روز سے جارہی ہے۔ وہی شام دیر گیے علاقے میں مشکوک افراد کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد سکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کے راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا گیا اور روشنی دینے والے لیٹوں کا استمال بھی کیا گیا۔
آخری اطلاع ملنے تک سکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا نہں ہوا۔ اور ابھی علاقے سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہں لائی گئی ہے۔