جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں چلائی جارہی منشیات مخالف مہم کے پیش نظر کولگام پولیس، محکمۂ مال اور میونسپل کمیٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع کے مختلف مقامات سے بھانگ کی کاشت کو تباہ کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتطامیہ کو آگاہ کیا کہ قصبے میں مختلف مقامات پر بھانگ کی کاشت کی جارہی ہے۔ ایسے میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکورٹر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم میں مختلف محکموں کے تعاون سے ایک مہم چھیڑی اور آج باضابطہ طور پر کئی کنال اراضی پر پھیلی بھانگ کی کاشت کو تباہ کیا گیا۔