اردو

urdu

ETV Bharat / city

گورنر کے مشیر کا کولڈ سٹورز کا دورہ - K Sukhnandhan

ریاستی گورنر کے مشیر کے سکندن نے پھلوں خاص کر سیب کو دیرپا اور تازہ رکھنے کی غرض سے بنائے گئے کولڈ سٹورز کا دورہ کیا۔

گورنر کے مشیر کے سکندن

By

Published : May 15, 2019, 8:49 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق سیب کی صنعت سے جڑے زمینداروں کو مزید فائدہ پہنچانے کے لیے مشیر موصوف نے ان کولڈ سٹورز میں دستیاب سہولیات اور ان میں ممکنہ وسعت کا جائزہ لیا۔

گورنر کے مشیر کے سکندن

مشیر موصوف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ریاست میں محض 15فیصد سیب کے لیے ہی ان کولڈ سٹورز میں جگہ ہے جبکہ بقیہ 85 فیصد کے لئے کوئی سٹور نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرد خانوں میں رکھنےکے بعد کاشتکاروں کو بہتر منافع فراہم کرنے کے لیے حکومت کوشش کرے گی۔

کے سکندن نے اعتراف کیا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ اکثر بند رہنے کے سبب سیب کی گاڑیاں راستہ درماندہ رہتی ہے جس کے باعث سیب خراب ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے باہر سے کئی ماہرین کو طلب کیا گیا ہے اور شاہراہ کو لگاتار بحال رکھنے کے لیے ضرور کچھ ٹھوس اقدام اٹھائے جائیں گے۔

کے سکندن نے حال ہی میں یہاں متعارف ہوئے اٹلی کے سیب کے پودے کے بجائے مقامی اور روائتی سیب کے پودوں کو لگانے کی صلاح دی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details