اردو

urdu

ETV Bharat / city

BJP Public Meeting in Kulgam: بی جے پی کی او بی سی مورچہ کا کولگام میں عوامی اجلاس - JK BJP OBC president

کولگام میں بی جے پی کے او بی سی مورچہ نے عوام اجلاس کیا، جس کا مقصد او بی سی سماج کو مختلف اسکیمیوں کی معلومات فراہم کرانا ہے۔ BJP Public Meeting in Kulgam

BJP OBC Wing Public Meeting in Kulgam
BJP OBC Wing Public Meeting in Kulgam

By

Published : Mar 25, 2022, 10:33 PM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے کے چولگام ڈاک بنگلوں میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے او بی سی مورچہ OBC Morcha in Kulgam کی جانب سے عوامی اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد او بی سی سماج کو مختلف اسکیمیوں کی معلومات فراہم کرانا ۔ عوامی اجلاسBJP Public Meeting in Kulgam میں بی کے پی کارکنوں کے علاوہ کئی او بی سی سماج کے لوگوں نے شرکت کی، جس میں اس سماج کے حقوق کے بارے میں اور آنے والے الیکشن کے بارے میں بات کی گئی۔

BJP OBC Wing Public Meeting in Kulgam

پروگرام میں یو ٹی کے او بی سی صدر برہم جیوت ستھی، بی جے پی کشمیر انچارج سجاد کمار،جنوبی کشمیر بی جے پی سنگھٹن منتری ویر صراف ، بی جے پی کولگام کے صدر عابد خان، او بی سی ونگ کے ضلع صدر غلام محمد شیخ کے علاوہ کئی پارٹی ارکان موجود تھے۔

بی جے پی جموں و کشمیر کے او بی سی مورچہBJP JK OBC Wing president کے صدر برہم جیوت ستھی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے آو بی سی سماج کے لوگوں کو ظلم کیا، انہیں حقوق سے محروم رکھا گیا اور ہمیشہ ان کو نظر انداز کیا گیا۔

مزید پڑھیں :BJP Organizes Workers Seminar In Srinagar: بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے سرینگر میں سمینار کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ اس عوامی اجلاس کا مقصد او بی سی سماج کے لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا، اور آنے والے الیکشن کے بارے میں ان سے بات چیت کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا اس سماج کو 70 سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے، انہیں بنیادی حق جیسے پانی، بجلی پڑھائی وغیرہ سے بھی محروم رکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details