بی جے پی نے عسکریت پسندوں کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں بی جے پی سرپنچ کے حملے کو بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بدلاؤ اور امن کی فضا سے قائم ہونے سے ایسی قوتوں کو کرارا جواب مل رہا ہے، ان باتوں کا اظہار لوک سبھا ممبر و بی جے پی کسان مورچہ کے قومی صدر راج کمار نے کیا۔
میڈیا کے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو خود پتا نہیں ہوتا کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں جموں و کشمیر میں وکاس ہوا ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کو مسلح بندوق برداروں نے اننت ناگ میں ان کی عارضی رہائش گاہ پر فائرنگ کرکے دونوں میاں بیوی کو ہلاک کردیا تھا۔