کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش 17 ستمبر ’’سیوا پکھواڑہ’’ کے طور پر منا یا جائے گا۔ مورچہ کی جانب سے 15 روز پر مشتمل پروگرام کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
بی جے وائی ایم کے کولگام کے صدر زبیر احمد گنائی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ تقریب 17 ستمبر کو وزیر اعظم کے سالگرہ ساتھ شروع کی جائیگی، اور 2 اکتوبر گاندھی جینتی تک جاری رہے گی۔ پہلے دن خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انتیودیا کے بانی پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش (25 ستمبر) پر شجرکاری کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔The function will be organized by Bharatiya Janata Yuva Morcha