اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیوسر کولگام میں خستہ حال راستے سے عوام پریشان

میونسپل کمیٹی دیوسر کے صدر مشتاق احمد بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وادی میں نامساعد حالات اور اس کے بعد کورونا وائرس کے سبب تعمیراتی کام ٹھپ ہو گیا تھا۔ تاہم اب بہت جلد گلی کوچوں کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔'

bad condition of roads irks devsar residents
دیوسر کولگام میں تباہ حال گلی کوچے

By

Published : Jun 15, 2020, 7:06 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے دیوسر علاقہ میں تباہ حال گلی کوچوں کے سبب مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دیوسر کولگام میں تباہ حال گلی کوچے

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دیوسر میونسپل حدود میں آنے والے رہائشی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ خستہ حال گلی کوچوں اور ناکارہ ڈرینج سسٹم کے سبب مکینوں کو سخت دقتوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ کی میونسپل کمیٹی کی طرف سے سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

ادھر میونسپل کمیٹی دیوسر کے صدر مشتاق احمد بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وادی میں نامساعد حالات اور اس کے بعد کورونا وائرس کے سبب تعمیراتی کام ٹھپ ہوگیا تھا۔ تاہم اب حکومت کی جانب سے تعمیراتی کاموں پر عائد پابندی میں نرمی لائی ہے جس کے ساتھ ہی دیوسر میں بھی آنے والے دنوں میں اہم پروجیکٹوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details