کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، Horticulture Department Organizes Awareness/ Training Programme At Kulgam۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ہارٹی کلچر کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اعجاز احمد نے کہا کہ 'ہائی ڈینسٹی پیڑ لگانے سے نہ صرف فصل میں اضافہ ہو سکتا ہے، بلکہ کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے سبسڈی و دیگر مراعات بھی حاصل ہوں گے، جس سے میوہ صنعت کو مزید فروغ ملے گا۔
ڈی ڈی سی کونسل کے چیرمین اور ممبران نے ہارٹیکلچر محکمہ کی اس کوشش کی تعریف کی اور کاشتکاروں کو بھرپور مدد کی ہدایت دی۔ ڈی ڈی سی ممبران نے حالیہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے بعد کاشتکاروں کو مدد دینے کی بات کہی۔