جموں و کشمیر میں مختلف محاذوں پر لڑنے والے سیکورٹی فورسز اور فوج کے ہلاک شدہ اہلکاروں کو یاد رکھنے اور ان کی قربانی کی تعظیم و توقیر کی غرض سے سرکار کے جی اے ڈی نے 29 اکتوبر کو حکم اجراء کیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں اور سڑکوں کے نام ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام سے منسوب کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
کولگام کے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کا نام شہید لانس نایک نظیر احمد کے نام پر رکھا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔