اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب جلد: رویندر رینہ - chawalgam kulgam

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رویندر رینہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک پروگرام میں کہا کہ جموں و کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات ہوں گے اور اس بار جموں و کشمیر میں بی جے پی کا وزیراعلیٰ ہوگا۔

رویندر رینہ
رویندر رینہ

By

Published : Jul 26, 2021, 7:24 AM IST

جموں و کشمیر کے بی جے پی کے صدر رونیدر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈرونز طرز پر کیے جا رہے حملے پاکستان کی منصوبہ بند سازش ہے اور اس سازش میں پاکستان اب چین کی مدد لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پاکستان کی ہر چال اور حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان باتوں کا اظہار رویندر رینہ نے چولگام کولگام میں پارٹی کی ورکرس میٹنگ کے موقع پر کیا۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخاب جلد ہونے کا امکان:رویندر رین

بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف، جنرل سکریٹری اشوک کول، ضلع صدر عابد حسین خان، وجے رینہ کے علاوہ ضلع بھر کے ورکران نے میٹینگ مٰن شرکت کی ہے۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کی جائزہ بھی لیا گیا۔ پارٹی کے لیڈران نے ورکرز پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے حالیہ ڈی ڈی انتخابات میں جموں و کشمیر سے کنول کھلا ویسے ہی اسمبلی انتخابات میں بی جے واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details