اردو

urdu

ETV Bharat / city

تین کشمیری نوجوان حراست میں - JK

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں شوپیاں سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو لائن آف کنٹرول کے قریب حراست میں لے لیا گیا۔

علامتی تصویر

By

Published : May 7, 2019, 11:36 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق پولیس نےضلع کے نوشاہرہ سیکٹر کے بریری گاؤں سے تین نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ گاؤں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہے اور تینوں نوجوان یہاں گھوم رہے تھے ، شک کی بنا پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

ایس ایس راجوری یوگل منہاس نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کا معلومات فراہم کرنے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
یوگل منہاس نے بتایا کہ تینوں نوجوانوں کا تعلق ضلع شوپیاں کے امام صاحب سے ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details