اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام: گورنمنٹ ڈگری کالج کیلم میں سالانہ روڈ ریسنگ کا مقابلہ - کولگام میں گورنمنٹ ڈگری کالج

ضلع کولگام میں گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) کیلم میں منعقد سالانہ روڈ ریس میں طلباء کی کافی تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلے میں فیضان خورشید نے پہلا مقام حاصل کیا۔

annual-road-racing-in-government-degree-college-kilam
کولگام: گورنمنٹ ڈگری کالج کیلم میں سالانہ روڈ ریسنگ کا مقابلہ

By

Published : Aug 7, 2021, 4:48 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) کیلم نے جمعہ کو ڈگری کالج سے اکران کراسنگ تک سالانہ روڈ ریس مقابلے کا انعقاد کیا۔

کولگام: گورنمنٹ ڈگری کالج کیلم میں سالانہ روڈ ریسنگ کا مقابلہ

اس روڈ ریسنگ کے مقابلے میں طلباء کی کافی تعداد نے حصہ لیا اور مقابلے میں فیضان خورشید نے پہلا مقام حاصل کیا۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کے سالانہ روڈ ریس مقابلے کو کامیاب بنانے کے لیے جے اینڈ کے پولیس اور محکمہ ہیلتھ کولگام نے اپنا مکمل تعاون پیش کیا جس کی وجہ سے کالج انتظامیہ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل کالج نے گزشتہ سال روڈ ریس کا اہتمام کیا تھا جس میں سو سے زائد طلبا نے حصہ لیا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہویے کامیاب طالب علم نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے طلباء کی صلاحیت میں سب کے سامنے آتی ہے اور حوصلہ افزائی سے دل کو سکون ملتا ہے۔ وہیں کالج کے پرنسپل نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے رواں سال کالج میں کوئی خاص پروگرام منعقد نہیں کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details