اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام میں آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج - Protest at Kulgam

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی علاقے کولگام میں آج سنٹر ٹریڈز یونین کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں آنگن واڑی ورکرز اور ان کے معاونین (ہلپرز) نے حصہ لیا۔

کولگام میں آنگن واڈی ورکروں کا احتجاج

By

Published : Jul 10, 2019, 5:50 PM IST

احتجاجی ریلی ٹاؤن ہال کولگام سے نکالی گئی جو ضلح کے مختلف بازاروں سے نکل کر ضلع ترقیاتی کمشنر کے یہاں اختتام ہوئی۔

کولگام میں آنگن واڈی ورکروں کا احتجاج

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ریاستی حکومت نے جو آرڈر جاری کیے ہیں کہ جو بھی آئی سی ڈی ایس محکمے ہیں وہ پنچایت کے تحت ہو جائیں۔

مظاہرین نے گورنر انتظامہ سے کہا کہ وہ جلد از جلد آڈر کو منسوخ کرے۔ احتجاجوں نے اپنی مستقلی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ماہانہ ا٘جرت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجیوں نے گورنر انتظامہ کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات حل نہیں کیے گئے تو ہو مجبوراً کوئی ایسا قدم اٹھائیں گے جس کی زمہ داری گورنر انتظامہ پر ہوگی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنٹر ٹیڈرز یونین کے ضلع صدر نجار نے کہا کہ وہ گورنر انتظامہ سے پ٘ر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے مطالبات کو جلد از جلد حل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details