اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیا کشمیری بادام کی صنعت اپنا وجود کھو رہی ہے؟

وادی کشمیر بادام کے باغات کے لیے مشہور ہے لیکن آج کل بادام کے درخت کم کم نظر آتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ کسانوں کو اس فصل میں کم فائدہ ہوتا ہے اور حکومت بھی توجہ نہیں دیتی ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 27, 2019, 11:38 PM IST

Updated : Mar 28, 2019, 1:11 AM IST

بادام صحت کے لیے مفید ہونے کے ساتھ متعددبیماریوں کے علاج کے لیےشفا بھی ہے۔ اس کے باوجود وادی کشمیر میں کشمیریبادام اپنا وجود کھو رہا ہے۔ اس کے سببکشمیری معیشت پر بھی اس کابرا اثر پڑ رہا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

جب اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سےبات کی تو انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اس صنعتسے زیادہ فائدہ نہیں مل رہا ہے'۔

الغرض اس صنعت کے لیےلوگوں کی دلچسپی میں تخفیف ہو رہی ہے۔

کسانوں کے مطابق گزشتہ برسزیادہ بارش نہیں ہوئی جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ رواں برس برف باری اور بارش بھی اچھی ہوئی۔

غور طلب ہے کہ اس برس اچھیفصل کے لیےکسان کافی پر امید ہیں۔

Last Updated : Mar 28, 2019, 1:11 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details