کولگام:ضلع انتظامیہ کولگام رول ڈیولمپنٹ نے سیاحتی مقام اہربل میں 'اہربل فیسٹول' کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر کئی ایڈونچر اسپورٹس سے متعلق سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ Aharbal Festival Held in Kulgam
کولگام میں اہربل فیسٹول کا انعقاد تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ 'اہربل بہترین مقامات میں سے ایک ہے جن کی ماضی قریب میں نشاندہی کی گئی ہے۔ یہاں ایڈونچر ٹورازم کی بہت گنجائش ہے۔ اور ہم نے اہربل کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کا اندازہ لگایا ہے،‘‘ Tourism in Kulgam
انہوں نے کہا ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ابھی تک کچھ مہینوں میں ہی اہربل میں ایک لاکھ ستر ہزار سیاح اہربل کا رخ کر چکے ہیں جس سے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ لوگ اس جگہ کو پسند کرتے ہیں۔ فیسٹول میں کئی سرگرمیاں آج کے میلے کا حصہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: Girl Slipped in Aharbal waterfall: کولگام میں لڑکی اہربل آبشار میں گرنے سے ہلاک
اس موقع پر مقامی ٹریکرز کا ایک گروپ کوسرناگ کی طرف جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ تقریب کا مقصد کولگام ضلع میں سیاحت کو فروغ دینا تھا۔ پیدل سفر کرنے والوں کا ایک گروپ اہربل سے کونگواٹن تک ٹریک پر گیا تھا۔ محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی اہربل پر زنگی کا مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ محکمہ یوت سروس اینڈ سپوٹس نے ایک سائیکل ریس کا انعقاد کیا جسے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں تقریباً 50 لڑکوں نے حصہ لیا۔ ایک منفرد سرگرمی "ہیریٹیج واک ود فوسل ٹاک" کا بھی انعقاد کیا گیا جو کہ آف بیٹ ٹورازم کا حصہ تھی۔