اردو

urdu

ETV Bharat / city

قاضی گنڈ ٹول پوسٹ کے متاثر دکاندار بازآبادکاری کے منتظر - ای ٹی وی بھارت

جنوبی کشمیر کے ٹول پوسٹ قاضی گنڈ میں مقیم دکاندار ان دنوں سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے متاثر دکاندار بازآبادکاری کے منتظر
ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے متاثر دکاندار بازآبادکاری کے منتظر

By

Published : Sep 30, 2021, 5:50 PM IST

ملک میں ون ٹیکس ون نیشن قانون لاگو ہونے کے ساتھ ہی ٹول پوسٹ پر گاڑیوں کے ٹہراؤ میں کمی آگئی جس کے بعد اس علاقے میں تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اب قاضی گنڈ میں نئی فورلین ٹنل کے کھلنے سے ٹول پوسٹ پر تجارتی سرگرمیاں شدید طور پر متاثر ہوگئی ہیں۔

ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے متاثر دکاندار بازآبادکاری کے منتظر

جموں۔سرینگر شاہراہ پر قائم مارکیٹ میں ان دنوں ویرانی چھائی ہوئی ہے جب کہ یہاں 200 سے زائد دکانیں موجود ہیں لیکن گاہک نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار نہیں ہے جس کی وجہ سے بیشتر دکانیں بند پڑی ہیں۔ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے مزدور بھی روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ انہیں سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 40 سال سے یہاں ان کی دکان ہے تاہم ایکسائز آفس بند ہونے اور اب نئی ٹنل کھولنے سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں و تنظیموں نے آواز بلند کرنے کا تیقن دیا ہے تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دکانداروں نے ایل جی انتظامیہ سے نئی ٹنل کے قریب شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کا بند کاروبار دوبارہ شروع ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details