سری نگر:جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی Dr Darakhshan Andrabiنے اتوار کے روز کہا کہ زیارتگاہوں اور درگاہوں پر زائرین کے ساتھ جو زیادتیاں ہورہی ہیں اُس کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آرڈر کسی ذات کے خلاف نہیں بلکہ ہم اُن مافیا کے خلاف ہیں جنہوں نے زیارت گاہوں کا تقدس پامال کیا ہے۔ Abuses on Dargahs will not be tolerated
یہ بھی پڑھیں:
درخشاں اندرابی کے مطابق زیارت گاہوں پر جو لوگ بیٹھتے ہیں وہ اصل میں وہاں کے ٹھیکیدار ہوتے ہیں، انہوں نے وہ جگہ یا کھڑکی ٹھیکے میں خریدی ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں یہ اندر کی بات ہے لیکن ضلع کولگام میں دن دہاڑے ایسا کیا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار چیئرپرسن نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں متعدد جگہوں پر ایسی زیارتیں ہیں جو وقف بورڈ کی دیکھ ریکھ میں نہیں اور ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی درگاہیں ہیں وہ وقف ہوتی ہیں لہٰذا ان پر کسی کا حق نہیں بنتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیارتگاہوں اور درگاہوں کو پیشہ ورانہ بزنس یا آوارہ گردی کا تماشہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ اُن کے مطابق ہم وقف بورڈ کے چوکیدار ہیں لہٰذا چوکیدار کا کام حقائق کو سامنے لانا ہے جو ہم لا کر ہی رہیں گے۔