جموں و کشمیر میں آج ایک انکاونٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مسلح تصادم جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے منزگام علاقہ میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق تین عسکریت پسندوں کی لاشیں مسلح تصادم کے مقام سے برامد کی گئی ہے اور ان کی شناخت اعجاز احمد نائکو ساکنہ چندر، شاہد صادق ملک ساکنہ کُھل نور آباد، عادل احمد ٹھوکر ساکنہ پمبئی کولگام اور وقار احمد یتو ساکنہ چولگام کولگام کے بطور کی گئی ہے۔