اس حادثے کے بعد مریض کے لواحقین نے رات گئے ہسپتال میں احتجاج کیا۔ جس کے بعد رہائشی ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا اور ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی تحریری شکایت کی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 40 سالہ ونود نامی مریض کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ جے پور میں ایک مریض کے مثبت آنے کے بعد میڈیسن آئی سی یو کو خالی کیا گیا۔ اس کے بعد ونود کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے 2 بار دیکھا۔ گرمی لگنے پر شام میں تیماردار ایک چھوٹا کولر لائے تھے ، رات کو انہوں نے وینٹیلیٹر کا پلگ ہٹا کر کولر چلا دیا۔ وینٹیلیٹر پلگ ہٹانے کے بعد وینٹیلیٹر بیٹری سے چلتی رہی اور یہ تقریبا 30 سے 40 منٹ تک چلی۔ اس کے بعد مریض کی حالت خراب ہونے لگی اور وہ تڑپنے لگا۔