ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گذشتہ دنوں پیش آئے اجتماعی عصمت دری اور ہلاکت پر ناراض راجستھان کے کوٹا میں کانگریس ایس ٹی محکمہ کے کارکنوں نے مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹریٹ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا مجسمہ نظر آتش کیا۔
اسی دوران، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کے بعد ضلع کلکٹر کو صدر جمہوریہ کے نام کا ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں کانگریس ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو فوری طور پر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔