محکمہ فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق کوٹا کے نئی دھان منڈی واقع کیمیکل ریڈیم کے ایک گودام سے صبح دھواں اٹھتا دیکھ کر پڑوسیوں نے اس گوام کے مالک یشونت جین کو فون کیا۔
کوٹا: گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان - warehouse fire in Kota
راجسھتان میں کوٹا کے نئی دھان منڈی علاقے میں ایک گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا ریڈیم اور چھپائی میں استعمال ہونے والی مشینین جل کر تباہ ہوگئیں۔
کوٹا: گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان
جس کے بعد یشونت جین جائے واقعہ پہنچ کر فائر بریگیڈ محکمے کو فورا اس کی اطلاع دی، تب تک انتہائی آتش گیر مانے جانے والے ریڈیم اور اس سے لکھنے میں استعمال ہونے والی مشینیں جل کر تباہ ہوگئین۔
کافی دیر تک مشقت کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا، یشونت جین نے بتایا کہ انہیں تقریباً 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔