ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے سے منع کرنے سے ناراض بیٹی نے اپنے والدین کے سامنے ہی چمبل پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق سنجے نگر کی رہائشی رشمی بھگوان داس اپنے موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی لیکن جب اس کے والدین نے رشمی کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ناراض راشمی روتے ہوئے گھر سے باہر نکلی اور جاکر چمبل پل سے چھلانگ لگادی۔