ریاست راجستھان ضلع کوٹہ کے رام گنجمنڈی سب ڈویژن کے چیچٹ پولیس تھانہ علاقے میں معاشی بحران سے پریشان کسان نے درخت کی شاخ سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی چیچٹ پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچ کر لاش کو چیچٹ اسپتال پہنچایا، جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، کسان نے ماضی میں مالی مشکلات کے سبب اپنی زمین فروخت کر دی تھی اور معاشی تنگی کی وجہ سے اس نے اپنے بیچے ہوئے کھیٹ میں ہی خودکشی کر لی۔
معاشی بحران کے سبب کسان کی خودکشی چیچٹ پولیس آفیسر دیشراج گرجر نے بتایا کہ چیچٹ کے قریب کھیت کی سرحد پر درخت پر ایک کسان کی لاش لٹکی ہوئی ہونے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس افسر مے جاپتا موقع پر پہنچ کو نعش کو چیچٹ اسپتال پہنچایا۔
خودکشی کرنے والے کی شناخت جگناتھ ولد شنکر لال (60) کے طور پر ہوئی ہے، ان کے بیٹے نے بتایا کہ میرے والد اتوار کی شام مندر جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے اور کہا تھا کہ میں رات کو مندر میں ہی ٹھہروں گا لیکن پیر کی صبح درخت سے لٹکے ہوئے ملے۔
چیچٹ پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد کنبہ کے حوالے کردیا، تھانہ چیچٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بعد رام گنجمنڈی کے علاقے میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، آنے والے دنوں میں کسانوں اور مزدوروں کو مالی مجبوریوں کی وجہ سے خودکشی کرنے کے معاملات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔