اردو

urdu

ETV Bharat / city

مقروض کسان کی درخت سے لٹک کر خودکشی - تھانہ انچارج امراؤ سنگھ گرجر

راجستھان کے کوٹہ میں قرض میں ڈوبے کسان کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

Debt-ridden farmer commits suicide by hanging from a tree
مقروض کسان کی درخت سے لٹک کر خودکشی

By

Published : May 19, 2020, 9:26 AM IST

کوٹہ میں سانگود کے تھانہ باپاور میں ایک کسان نے خودکشی کرلی۔ گیہوں کھیڑی گاؤں میں ڈابر نالے کے قریب کسان نے پھانسی کا پھندا بنایا اور ببول کے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

کسان کو پھندے سے لٹکا ہوا دیکھ کر دیہاتیوں نے تھانہ باپاور میں اطلاع دی۔ اطلاع پر پہنچنے والے باپاور تھانہ انچارج نے واقعے کی جگہ پر چھان بین کی۔

تھانہ انچارج امراؤ سنگھ گرجر نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ گیہوں کھیڑی گاؤں میں ڈابر نالے کے کنارے ایک شخص کی لاش ایک درخت پر لٹکی ہوئی ہے۔ موقع پر پولیس پہنچی تو لاش کی شناخت دھرمراج ولد دھننالال بیروا کے نام سے ہوئی، جسے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے لاش کو مردہ گھر میں رکھوایا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ متوفی کھیتی کر کے گھر چلاتا تھا۔

لوگوں کے مطابق دھرمراج شادی شدہ تھا۔ اس کے خاندان میں اس کے دو چھوٹے بچے ہیں۔ ساتھ ہی وہ شراب نوشی کا عادی تھا۔ کنبہ کے افراد نے بتایا کہ کھیتی باڑی کی وجہ سے وہ قرض میں ڈوبا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details