کوٹہ میں پستول کے ساتھ پکڑا گیا بدمعاش کورونا متاثر - بدمعاش کا کورونا وائرس ٹیسٹ
راجستھان میں کوٹہ کے ادھوگ نگر تھانہ علاقے میں پستول کے ساتھ پکڑے گئے ایک بدمعاش کے آج کورونا مثبت پائے جانے پر تھانے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق اس 27 سالہ بدمعاش کو صنعتی علاقے کے سوریہ نگر میں اندھیری پلیا کے نزدیک کسی مجرمانہ واردات کو انجام دینے کے ارادے سے کھڑے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس محاصرہ کر کے اتوار کی رات کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے پاس سے ایک کارتوس سمیت دیسی پستول برآمد کی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بدمعاش کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا گیا، جس میں کوٹہ میڈیکل کالج کی مائکرو بائیولاجی لیب کی رپورٹ میں وہ کورونا متاثر پایا گیا۔یہ رپورٹ ملنے کے بعد ادھوگ نگر تھانہ علاقے کے پولیس اہلکاروں میں سنسنی پھیل گئی۔
گرفتار بدمعاش کے کورونا وائرس سے متاثر ملنے کے بعد پولیس کے ساتھ محکمہ صحت بھی محتاط ہوگیا اور اب احتیاط کے طورپر اس کے رابطے میں آئے سبھی پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرائے جانے کے علاوہ پورے ادھوگ نگر تھانہ احاطے کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔