اردو

urdu

ETV Bharat / city

ردی اشیاء سے حیرت انگیز سینیٹائزرمشین تیار - ردی اشیاء سے حیرت انگیز سینیٹائزرمشین تیار

کوربہ کے دیپکا کے کاونسلر گیا پرساد چندر اور ان کی ٹیم نے ردی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے ایک سینیٹائزر مشین بنائی ہے اوراس مشین کی مدد سے اطراف کے علاقوں اور کالونی کو سینیٹائیزیشن کیا جارہا ہے۔

korba councilor team made sanitizer machine from junk
ردی اشیاء سے حیرت انگیز سینیٹائزرمشین تیار

By

Published : May 4, 2020, 12:33 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے کوربہ میں کاونسلر کی ٹیم نے ردی اشیاء سے کورونا سے لڑنے کے لیے ایک سینیٹائزر مشین تیار کی ہے۔

ضلع دیپکا کی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 9 کے کاونسلر گیا پرساد چندر اور ان کی ٹیم نے ردی اشیاء کو جمع کرکے سینیٹائزر مشین بنائی ہے۔ اس مشین کی مدد سے آس پاس کے علاقوں اور کالونی میں دوائی چھڑکی جارہی ہے۔

ردی اشیاء سے حیرت انگیز سینیٹائزرمشین تیار

کاونسلر گیا چندرا نے بتایا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ایس ای سی ایل اور بلدیہ کی جانب سے بڑی مشینوں سے سڑک کو سفائی کا کام جاری ہے لیکن تنگ گلیوں میں ان گاڑیوں کا پہنچنا کافی مشکل ہے اسی لیے ہم نے ایک چھوٹی سی مشین بنانے کا منصوبہ بنایا۔

اب اس مشین کی مدد سے شکتی نگر، گارون نگر، پراگتی نگر کالونی، ایم ایل اے کے علاقے ہریڈی بازار میں بلدیہ کے علاقے کی گلیوں میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

یہ مشین وشال شکلا ، انیل دھمن ، لکی ، بوچن کی طرف سے 4 دن کی سخت محنت کے بعد بنائی گئی تھی ، سب ہی اس عظیم مقصد کے لئے گیا چندر کی ٹیم میں شامل تھے۔ اب سب مل کر اس نیک مقصد میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details