مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مسلمانوں کی گنجان آبادی والا مسلم اکثریتی علاقہ وارڈ نمبر 66 کے کاونسلر فیض احمد خان نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال خوشگوار و امن پسند ہے.
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل چند لوگوں نے ریاست کے پر امن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی تھی وہ اپنے مقصد کو انجام دینے میں ناکام رہے۔
عباس صدیقی کی حمایت نہیں کریں گے مسلمان: فیض احمد خان
ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما اور کاونسلر فیض احمد خان نے کہا کہ بنگال کے مسلمان سمجھ دار ہیں اور وہ عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کی حمایت نہیں کریں گے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں مسلمانوں کے ووٹ کی تقسیم کو لے کر خوش فہمی میں ہیں.
ریاستی وزیر جاوید احمد خان کے صاحبزادے اور وارڈ نمبر 66 کے کاونسلر نے کہا کہ مغربی بنگال کے اقلیتی طبقے اتنے بے وقوف نہیں ہیں کہ عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کو جتا کر خطرہ مولیں گے.
انہوں نے کہا کہ دیکھئے جمہوریت میں ہر شخص کو اپنی اپنی باتیں اور اپنے اپنے مقصد کو منزل تک پہنچانے کا پورا پورا حق حاصل ہے.
ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما کا انتخابی کمیشن نے عباس صدیقی کو رجسٹرڈ سیاسی جماعت سونپی ہے انہیں بھی انتخابات میں قسمت آزمانے کا حق و آزادی حاصل ہے.
انہوں نے کہا کہ یہ اور بات ہے کہ ان کی پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی کیونکہ مغربی بنگال کے مسلمان ممتا بنرجی کو چھوڑ کر کسی دوسری سیاسی جماعت کو ووٹ نہیں دے سکتے ہیں.