ریاست مغربی بنگال کے کولکاتا میں ٹیپو سلطان مسجد کے مؤذن ہارون رشید کے گھر پر ان کے ہی ایک رشتہ دار نے چند روز قبل قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ٹیپو سلطان مسجد کے موذن ہارون رشید کی اہلیہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ ان کی دو بیٹیاں شدید طور پر زخمی تھی۔
ٹیپوں سلطان مسجد کے موذن کی چھوٹی بیٹی کا انتقال زخمی دونوں بیٹیوں کا ایس ایس کے اسپتال میں علاج چل رہا تھا، چھوٹی بیٹی طیبہ جس کی عمرہ 13 برس تھی شدید طور پر زخمی تھی، اس کی حالت نازک بتائی جا رہی تھی، آج اسپتال میں علاج کے دوران طیبہ کی موت ہوگئی۔ بڑی بیٹی کی حالت کچھ بہتر ہے۔
جماعت اسلامی کے وفد نے ٹیپو سلطان مسجد کے موذن ہارون رشید سے ملکر تعزیت کرتے ہوئے ان کو مالی و قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت ہارون رشید کے گھر میں داخل ہوکر ان کے خالہ زاد بھائی سلطان انصاری نے قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ہارون رشید کی اہلیہ عقیدہ خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی، جبکہ دونوں بیٹیاں شدید طور پر زخمی ہوئیں تھی۔
ملزم پولس حراست میں ہے، واردات کو انجام دینے کے بعد اس نے خود کو پولس کے حوالے کر دیا تھا، جمعیت العلما ہند مغربی بنگال نے ٹیپو سلطان مسجد کے موذن ہارون رشید کی ہر طرح سے مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، آئندہ ہفتہ جمعیت العلما ہند مغربی بنگال کے صدر اور ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری نے ٹیپو سلطان مسجد کے مؤذن ہارون رشید سے ملاقات کرنے جائیں گے۔