ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے عوام بالخصوص گھریلو خواتین رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے پریشان ہیں جبکہ ان کے کچن کا بجٹ پوری طرح سے بگڑ گیا ہے۔
ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی طرح رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے عام لوگوں پر راست اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب گھریلو خواتین سے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بات چیت کی تو انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔
خواتین نے کہا کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عام لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ گھر چلانا نہایت ہی مشکل ہو گیا ہے۔ ہر مہینے رسوئی گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند مہینوں تک اگر ایسا ہی حال رہا تو عام لوگوں کے لئے رسوئی گیس پر کھانا بنانا خواب بن سکتا ہے۔ لوگوں کے پاس جب پیسہ ہی نہیں رہے گا تو گیس سلینڈر کا باکنگ کیسے کرائیں گے۔