اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kolkata Municipal Corporation Election 2021: وارڈ نمبر 77 سے کس کی ہوگی جیت؟ - tmc candidate shamima rehan khan will hattrick

کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پورٹ علاقے Port Area کے وارڈ نمبر 77 Ward No 77 Kolkata سے ترنمول کانگریس Trinamool Congress کی امیدوار شمیمہ رہان خان Shamima Rehan khan، فارورڈ بلاک کی طرف سے ساجدہ پروین Sajda Parveen اور آزاد امیدوار ایڈووکیٹ صائمہ وسیم Saima Waseem آمنے سامنے ہیں۔

ward number 77 kolkata
ward number 77 kolkata

By

Published : Dec 17, 2021, 7:43 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election 2021 میں محض چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور اس کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

ویڈیو دیکھیے



حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamol Congress سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ امیدوار ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation Election 2021 کے وارڈ نمبر 77 Ward No. 77 Kolkata توجہ کا مرکز ہے۔who wil win kolkata civic poll۔ اس وقت وارڈ میں ترنمول کانگریس کی امیدوار شمیمہ رہان خان کو فارورڈ بلاک کی ساجدہ پروین اور کانگریس کی امیدوار سیدہ بانو سے مقابلہ ہے۔

شمیمہ ریحان خان Shamima Rehan Khan نے ای ٹی وی بھارت Etv Bharat سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنسلر بننے کے بعد سے اب تک وارڈ کی ترقی کے کام اور لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان برسوں میں جو کام باقی رہ گئے ہیں اسے اگلے چند برسوں میں مکمل کرنے کا ہدف ہوگا۔ مسئلے کبھی ختم نہیں ہوتے ہیں اسے ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے، ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے لئے لوگوں کے دروازے پر جا رہی ہوں، گزشتہ سال کی طرح امسال بھی انہوں نے مثبت اشارے دیئے ہیں۔

دوسری طرف فارورڈ بلاک کی امیدوارہ ساجدہ پروین Sajidah Parveen کا کہنا ہے کہ علاقے میں بے روزگاری اور گندگی دونوں سنگین مسئلہ ہے اور اسے حل کرنے کے لئے کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عام لوگ ترنمول کانگریس سے بیزار ہوچکے ہیں اور وہ اس مرتبہ وارڈ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ فارورڈ بلاک کی جیت یقینی ہے۔



مزید پڑھیں:


اسی وارڈ سے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ صائمہ وسیم Saima Waseem کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ ہی کاؤنسلر عام لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے میں ناکام رہی ہیں۔ اس لئے لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باشندے انہیں موقع دیتے ہیں تو وہ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details