اردو

urdu

ETV Bharat / city

محافظ ہی جب رہزن بن جائیں۔۔۔ - وزیراعلیٰ

جلگاؤں میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ 'محافظ ہی جب رہزن بن جائیں تو پھر جانچ کیوں سیدھے سزا دینے چاہیے'۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی

By

Published : Mar 3, 2021, 9:08 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے جلگاؤں کے ایک گرل ہاسٹل میں پولیس والوں کے ذریعہ لڑکیوں کو برہنہ کرکے ڈانس کرایا گیا جس کے بعد سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ یہ زمین بھیم راؤ امبیدکر اور چھترپتی شیواجی کی ہے۔

محافظ ہی جب رہزن بن جائیں۔۔۔

انہوں نے کہا کہ یہاں خواتین کے ساتھ اگر پولیس والے خود اس طرح کی حرکت کریں تو وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ ان کی جانچ کیوں کریں انھیں براہ راست سزا دیں نہ کہ تفتش اور انکوائری کے نام پر آنکھوں میں دھول نہ جھوکیں۔

واضح رہے کہ اس ضمن میں بی جے پی رہنما شویتا مہالے نے اس معاملے کو لیکر اسمبلی میں آواز اٹھائی اور کارروائی کی مانگ کی۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی

اس مطالبے کے بعد وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ایک کمیٹی تشکیل کی اور دو دنوں کے اندر اس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اطلاع کے مطابق یہ واقعہ یکم مارچ کا ہے جب جلگاؤں کی ہی ایک خاتون اور بال وکاس محکمہ کی جانب سے ایک ہاسٹل چلایا جا رہا ہے تھا لیکن ہاسٹل میں کچھ پولیس سمیت دیگر لڑکیوں نے زبردستی لڑکیوں سے کپڑے اتروا کر انھیں اسٹرپ ڈانس کرنے کے لیے مجبور کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details