مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمران جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔
دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، اس لفظی جنگ میں اب ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کشور بھی کود پڑے۔
ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کیشور نے کہا کہ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ عام بات ہے ’’لیکن مغربی بنگال میں جو کچھ بھی چل رہا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ ترنمول کانگریس ایک جانب جبکہ ملک بھر کے بی جے پی کے تمام رہنما ایک طرف ہیں۔‘‘
حسب معمول بی جے پی کے تمام رہنماؤں نے بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دو سو سے زائد سیٹیں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔