اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرشدآباد میں ترنمول کانگریس کے کارکن کا قتل - بی جے پی کی حمایت

مرشدآباد ضلع کے قاسم نگر میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما کی موت ہو گئی جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

Breaking News

By

Published : Jan 30, 2021, 2:16 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں - ریلیوں، جلسوں جلوسوں کے علاوہ سیاسی کارکنان و لیڈران پر حملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مرشدآباد ضلع میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا چاقو مار کر قتل کر دیا گیا، اس واقعے کے بعد ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کیا۔

پولیس نے قتل کیے گئے ترنمول کانگریس لیڈر کی شناخت صدام مومن کے طور پر کی ہے، وہ قاسم نگر کے رہنے والے ہیں اور ان کا سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مقتول کسانوں کی حمایت میں منعقدہ جلسے میں شرکت کے لئے گئے تھے، جلسے سے واپسی کے دوران ان پر حملہ کیا گیا۔

پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما ابو طاہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’صدام کے قتل کے معاملے میں بی جے پی کی حمایت کرنے والے شرپسند ملوث ہیں۔‘‘

دوسری جانب بی جے پی کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری کشیدگی کا دائرہ اب ریاست کے تمام اضلاع میں پھیل چکا ہے۔

گزشتہ ستمبر سے جاری سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details