شھبندو ادھیکاری سمیت دیگر رہنماؤں کے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے سبب مغربی بنگال کی سیاست اتھل پتھل کا شکار ہو رہی ہے۔
ایک طرف بی جے پی کے رہنماؤں نے توڑ پھوڑ اور دل بدل کی سیاست میں ملی کامیابی پر جشن منا رہے ہیں تودوسری طرف کانگریس اور بائیں محاذ حکمراں جماعت اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔
اس دوران شمالی 24 پرگنہ ضلع کے مسلم اکثریتی شہر کمرہٹی میں ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما مدن مترا کی قیادت میں حامیوں نے شھبندو ادھیکاری سمیت دیگر رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے پر جم کر جشن منایا۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ڈی جے بحا کر سڑکوں پر جشن منانے میں عام لوگ بھی شامل تھے۔
ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کھیل مدن مترا نے کہا کہ 10 سے بارہ رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے سے کچھ نہیں ہوگا۔
وہ تمام لوگ جب تک ترنمول کانگریس میں تھے اس وقت تک ان کا مستقبل محفوظ اور روشن تھا لیکن بی جے پی میں شامل ہوتے ہی وہ تاریکی کی دنیا میں کھو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جشن منانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہماری پارٹی ترنمول کانگریس اب وائرس اور بے ایمان لوگوں سے مکمل طور پر پاک ہو گئی ہے۔
'ٹی ایم سی کو وائرس سے نجات ملی' - ای ٹی وی بھارت اردو
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے کمرہٹی میں شھبندو ادھیکاری سمیت دیگر رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ڈی جے بحا کر جشن منایا۔
مدن مترا نے کہا کہ وائرس کے سبب پارٹی کو تھوڑا بہت نقصان ہونے والا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اصول کی بنیاد پر چلتی ہے اور مستقبل میں بھی چلتی رہے گی، جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں، انہیں وہاں بھی تشفی بخش مقام نہیں ملے گا۔
دوسری طرف بائیں محاذ کے چئیرمین بمان بوس کے بعد حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ آج مغربی بنگال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار ممتابنرجی ہی ہیں۔
ممتا بنرجی ایک دن بی جے پی کو ہاتھ پکڑ کر بنگال لائی تھی، آج بی جے پی ہی ترنمول کانگریس کے گھر اجاڑنے میں مصروف ہے۔