اردو

urdu

ETV Bharat / city

شھبندو کا جانا پارٹی کے حق میں بہتر ہوگا: نصرت جہاں - مغربی بنگال کی سیاست

رکن پارلیمان نصرت جہاں نے شھبندو ادھیکاری سمیت دیگر رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے کو ترنمول کانگریس کے حق میں بہتر قرار دیا ہے۔

شھبندو کا جانا پارٹی کے حق میں بہتر ہوگا :رکن پارلیمان نصرت جہاں
شھبندو کا جانا پارٹی کے حق میں بہتر ہوگا :رکن پارلیمان نصرت جہاں

By

Published : Dec 20, 2020, 12:51 PM IST

اسمبلی انتخابات 2021 سے عین قبل مغربی بنگال کی سیاست میں ہائی ولٹیج ڈراما جاری ہے۔ دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق امت شاہ، جے پی نڈا (بی جے پی کے قومی صدر )، کیلاش وجے ورگھیہ، رام مادھو اتھالوے سمیت دیگر رہنماوں بیرونی رہنماوں کی مدد سے مغربی بنگال بی جے پی دل بدل اور توڑ جوڑ کے کھیل فی الحال آگے چل رہی ہے۔


شمالی 24پرگنہ ضلع کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ 'دل بدل اور توڑ جوڑ کی سیاست سے ہماری پارٹی کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ شھبندو ادھیکاری سمیت دیگر رہنماوں کے بی جے پی میں شامل ہو نے سے کچھ آنے جانے والا نہیں ہے۔ بی جے پی کا حکومت بنانے کا خواب خواب ہی رہ جائے گا. کبھی پورا ہونے والا نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'شھبندو ادھیکاری کو پارٹی میں اتنی خامیاں نظر آ رہی تھی تو پہلے ہی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں لیکن انہوں انتظار کیا اور انتخابات سے چار مہینہ پہلے استعفی دیا۔شھبندو ادھیکاری دس برسوں تک رکن اسمبلی، وزیر، ہگلی ریور برج کمیشن کے چئیرمین کے عہدے کا لطف اٹھانے کے بعد اسمبلی انتخابات کے چار مہینہ پہلے پارٹی کے رہنماوں کو بدعنوان کہہ کر استعفی دے دیا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ''مغربی بنگال کے عوام کو کیا بے وقوف سمجھتے ہیں، لوگوں کو سب کچھ سمجھ آتا ہے۔ وہ تو سوال کریں گے، دس برس سے پارٹی میں کیا کر رہے تھے؟''

نصرت جہاں نے کہا کہ ''دس برسوں تک پارٹی میں سب کچھ ٹھیک تھا لیکن چار مہینے پہلے سب کچھ خراب ہو گیا ہے۔ شھبندو ادھیکاری خود کو مفاد پرست سیاسی رہنما کے طور پر پیش کر چکے ہیں۔ اس سے کس کو فائدہ ہوگا اور کس کو نقصان یہ تو آنے والے وقت میں پتہ چل جائے گا۔''

واضح رہے کہ شھبندو ادھیکاری سمیت نو ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details