اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پارٹی چھوڑنے والے برسوں سے بی جے پی کے رابطے میں تھے'

البیڑیا سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے کہا کہ' سیاست میں بھی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنے کی روایت بہت ہی کم ہے۔ مزید سیاسی رہنماؤں کو اس تعلق سے خیال رکھنے کی ضرورت ہے'۔

By

Published : Dec 20, 2020, 6:28 PM IST

'پارٹی چھوڑنے والے برسوں سے بی جے پی کے رابطے میں تھے'
'پارٹی چھوڑنے والے برسوں سے بی جے پی کے رابطے میں تھے'

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی و اقلیتی رہنما ادریس علی نے کہا کہ' ریاست میں جاری سیاسی سر گرمیاں وقتی طور پر ہیں، لیکن اس وقت یہ عروج پر ہے۔ لیکن آنے والے دنوں میں اس کی رفتار سست پڑنی طے ہے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

'پارٹی چھوڑنے والے برسوں سے بی جے پی کے رابطے میں تھے'

انہوں نے کہا کہ' حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنانے والے رہنماؤں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہنا ہے۔ انہیں جو اچھا لگا انہوں نے وہ کیا اب سب کچھ عوام کے اوپر چھوڑ دینا چاہیے۔

عوام ہی رہنماؤں کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں اور فرش پر گراتے ہیں۔ جب سب کچھ عوام کے ہاتھوں میں ہے تو کسی کے کہنے اور الزام لگانے سے ترنمول کانگریس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاں اتنا ضرور کہنا چاہوں گا کسی کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنا بالکل جائز نہیں ہے سیاسی رہنماؤں کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے والے رہنما پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہونے کا من بنا چکے تھے۔ البیڑیا سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری ترنمول کانگریس کے ستون نہیں ہیں، جن کے جانے سے پارٹی ختم ہو جائے گی۔

پارٹی کو بنانے میں ممتابنرجی نے کڑی محنت کی تھی اور اب بھی کر رہی ہیں۔ ممتابنرجی ہی ترنمول کانگریس کی اصل پہچان ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ترنمول کانگریس میں رہنے والے چند رہنما بی جے پی کی حمایت کر تے تھے۔ان کو پہچاننے میں کافی وقت لگ گیا۔ یہ لوگ دن میں ترنمول کانگریس کے جھنڈے کے نیچے جلسہ و جلوس کرتے تھے اور رات کو بی جے پی کے رہنماوں سے رابطہ کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:امت شاہ نے رابندر ناتھ ٹائیگور کو خراج عقیدت پیش کیا

مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر خوشی خوشی رہتے ہیں۔ وہ لوگ ہی ممتابنرجی کو تیسری مرتبہ اقتدار میں لائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details