اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں سیاسی اتھل پتھل وقتی ہے: فرہاد حکیم - نفرت اور مذہب کی سیاست

ترنمول کانگریس رہنما و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہمیں اقتدار نہیں عام لوگوں کی حمایت چاہیے۔ اس کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔ جسے اقتدار چاہیے انہیں سیاست کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔

West Bengal: state minister firhad Hakim says bjp failed to vanish CM Mamata Banerjee name
West Bengal: state minister firhad Hakim says bjp failed to vanish CM Mamata Banerjee name

By

Published : Nov 30, 2020, 5:49 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ وہ سازش کے ذریعے ریاست کے پر امن ماحول کو بگاڑ نے میں کامیاب ہو جائے گا تو وہ غلط سوچ رہا ہے، ایسا کبھی ہونے نہیں دیا جائے گا۔

وزیراعلی ممتابنرجی جب تک ہیں ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا ہے۔ ماحول کو پر امن بنانے کے لیے ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ وزیر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش سوچ رہے ہیں کہ ڈسٹر کے ذریعہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کا نام مٹا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی اور ان کی پارٹی ڈسٹر سے مٹنے والا نہیں ہے۔ ایسا کوئی ڈسٹر بنا ہی نہیں ہے جو بنگال کی عظیم شخصیت کے نام کو مٹا ئے۔'

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی 'ماں ماٹی مانش' جماعت کی سربراہ ہیں۔ بنگالیوں کے دلوں میں ہیں۔ نفرت اور مذہب کی سیاست کرنے والوں میں اتنی طاقت نہیں ہے جو عام لوگوں کے دلوں سے ممتا بنرجی کے نام مٹا سکے'۔

مزید پڑھیں:سی پی آئی ایم کی ترنمول اور بی جے پی پر تنقید

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ حالات بدلتے ہیں اور مستقبل میں بھی بدلیں گے۔ ہم تو عوام کے درمیان رہ جائیں گے لیکن مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی سیاسی جماعت غائب ہو جائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار نہیں عام لوگوں کی حمایت چاہیے۔ اس کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔ جسے اقتدار چاہیے انہیں سیاست کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔

مغربی بنگال میں سیاسی اتھل پتھل وقتی ہے آنے والے دنوں میں سب کچھ ختم ہو جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details