مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اروپ رائے نے کہا کہ سب سے پہلی بات کسی کے جانے یا آنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
پارٹی سے ہم سبھوں کی پہچان ہے، ہم سے پارٹی کی نہیں۔ اس بات کا ہم سبھوں کو خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے شھبندو ادھیکاری کے سلسلے میں بحث و مباحثہ ہو رہا تھا۔ اس سے بہت تکلیف پہنچتی تھی۔
شھبندو ادھیکاری کو لے کر جو کچھ چل رہا تھا اس کا خاتمہ عنقریب ہے۔ پارٹی اور شھبندو ادھیکاری دونوں کے لئے ہی یہ بہتر ہوگا۔
وزیر کھیل نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کی جگہ پر کام کرنے کے لئے پارٹی میں کئی لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمل ناڈو ساحل کے قریب پہنچا طوفان ’بریوی‘
ہاں یہ سوچ کر برا محسوس ہو رہا ہے کہ ایک پرانا ساتھی الگ ہوگیا۔ شھبندو ادھیکاری کے ساتھ کئی برسوں تک کام کیا۔ مجھے ان کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ وزیر کھیل اروپ رائے کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری کو نندی گرام اور سینگور تحریک کے لئے یاد کیا جائے گا۔
انہوں نے نندی گرام اور سینگور تحریک کے دوران اہم رول ادا کیا تھا۔ یہ ایک سچائی ہے اور اس کو تسلیم کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے شھبندو ادھیکاری اور ترنمول کانگریس کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔
پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی کی ہدایت پر سوگتا رائے شھبندو ادھیکاری کا تنازعہ سلجھانے کی کوشش کی گئی تھی۔
ان کی موجودگی میں شھبندو ادھیکاری اور ابھیشک بنرجی کے درمیان تین گھنٹوں تک میٹنگ بھی ہوئی تھی۔
میٹنگ کے بعد شھبندو ادھیکاری نے مثبت اشارہ دیا تھا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا تھا کہ اب مل کر کام نہیں کرسکتے ہیں۔