اردو

urdu

By

Published : Jan 16, 2021, 10:05 PM IST

ETV Bharat / city

مغربی بنگال: اسمبلی اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ طلب

مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے اسمبلی اجلاس سے قبل 25 جنوری کو کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

west bengal speaker calls all meeting party meeting on 25th january
مغربی بنگال: اسمبلی اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ طلب

مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ 25 جنوری کو ہونے والی کل جماعتی میٹنگ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کے بغیر اسمبلی اجلاس میں کچھ کمی محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب اسمبلی اجلاس مختصر مدت کے لیے طلب کیا گیا ہے، حالات میں بہتری آنے کے بعد اس کی مدت میں اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ نے مشترکہ طور پر اسمبلی اجلاس کی مدت میں اضافہ کرنے کے لیے وزیراعلی ممتا بنرجی اور اسپیکر بمان بنرجی کو پہلے ہی خط لکھ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ دو دنوں تک چلنے والے اسمبلی اجلاس میں کچھ بھی نہیں ہو سکتا ہے، اس دوران کسی بھی موضوع پر مکمل طور سے بحث تک نہیں ہو سکتی ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ بنا رکھی ہے، اسمبلی میں لیفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کی مدت میں اضافہ لازمی ہے، واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکومت نے زرعی قوانین اور لیبر ایکٹ کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستابدی رائے کی بی جے پی میں شامل ہونے کی تردید

ABOUT THE AUTHOR

...view details