اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال: کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں نمایاں کمی

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کمزور پڑنے لگی ہے جس کے سبب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد چار ہزار سے بھی کم ہو گئی ہے۔

West Bengal: Significant reduction in daily cases of corona virus
مغربی بنگال: کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں نمایاں کمی

By

Published : Jun 14, 2021, 10:52 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی رفتار سست پڑنے کے باوجود جزوی لاک ڈاؤن کی معیاد میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 3519 ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے پانچ کم ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 78 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے سات کم ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ریاست میں یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں نمایاں کمی دیکھنے ملی ہے. محکمہ صحت نے اس کمی کو مثبت قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں یومیہ کیسز اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پر ایک نظر

یومیہ کیسز صحتیاب ہونے والوں کی تعداد

پرولیا :11 صحتیاب 6

شمالی 24 پرگنہ :612، صحتیاب :424

کولکاتا :373 صحتیاب، 187

جنوبی 24 پرگنہ :255 صحتیاب، 233

ہوڑہ :257 صحتیاب 189

ہگلی :217 صحتیاب 176

دارجلبگ :267 صحتیاب120

جلپائی گوڑی :342 صحتیاب 153

ریاستی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں یکم جولائی تک توسیع کرنے کا مثبت فیصلہ لیا گیا ہے. اس کورونا وائرس کی دوسری لہر کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی.

مغربی بنگال میں دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،54،776 تک پہنچ چکی ہے. اس بیماری سے اب تک 16،976 لوگوں کی موت ہو ئی ہے.

دوسری طرف کورونا کو شکست دے کر ہسپتال سے اپنے گھروں کو جانے والے صحتیاب لوگوں کی تعداد 14،28،881 تک پہنچ چکی ہے جسے مثبت نظرے سے دیکھا جا رہا ہے. اس کے ساتھ صحتیابی کی فیصد 97.55 تک پہنچ چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details