اردو

urdu

By

Published : Jan 20, 2021, 3:48 PM IST

ETV Bharat / city

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وی سی سے استعفی کا مطالبہ

کولکاتا میں سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم 'ایس ایف آئی' نے وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر مخصوص سیاسی پارٹی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

West Bengal SFI demand immediate resign of Vishwa Bharati University voice chancellor
وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے استعفی کا مطالبہ

مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے شانتی نکیتن میں واقع وشوا بھارتی یونیورسٹی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ 'سی پی آئی ایم' کی اسٹوڈنٹس تنظیم 'ایس ایف آئی' نے وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے استعفی کا مطالبہ


ایس ایف آئی کے ریاستی صدر سوجن بھٹا چاریہ نے کہا کہ' وشوا بھارتی یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر بدوت چکرورتی کو جلد سے جلد استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ' یونیورسٹی کے ایک وائس چانسلر کو ہر حال میں سیاست سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیئے، لیکن وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بہت قریب ہیں'۔



انہوں نے کہا کہ' یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی جتنی جلدی ممکن ہو استعفیٰ دے کر کیمپس چھوڑ کر چلے جائیں۔ ایس ایف آئی کے ریاستی صدر نے کہا کہ' بدوت چکرورتی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کی حمایت کرتے ہیں'۔

مغربی بنگال کے عوام جب سی اے اے اور این آر سی کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہی تھے، اس وقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر اس ایکٹ کی حمایت کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:دھوپ گوڑی میں سڑک حادثے میں 13 لوگوں کی موت

سوجن بھٹاچاریہ نے کہا کہ' وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی کے خلاف صدر جمہوریہ ہند کو خط لکھا جائے گا۔ اس کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف دھرنا بھی دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details