اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال: کانگریس کا انتخابی منشور جاری - نوجوانوں کو روزگار

مغربی بنگال پردیش کانگریس نے بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ اس بار بنگال کے عوام متحدہ محاذ کو ہی ووٹ دیں گے کیونکہ بنگال کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

By

Published : Mar 22, 2021, 5:35 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس نے بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے آج بدھان بھون میں کانگریس کا انتخابی منشور جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بنگال کے عوام متحدہ محاذ کو ہی ووٹ دیں گے کیونکہ بنگال کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی ایم کی جانب سے انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد آج پردیش کانگریس نے بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں کئی وعدے کیے ہیں جس میں قانون کی بالادستی سے لیکر متعدد ترقیات کاموں کا سلسلہ برقرار رکھنے کے علاوہ مزید کئی وعدے کیے گئے ہیں۔پیر کے روز کولکاتا کے بدھان بھون میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے انتخابی منشور جاری کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتخابی منشور کے آٹھ اہم نکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں اقتدار میں آنے کے بعد ریاست میں قانون کی بالا دستی اور امن و امان کو یقینی بنایا جائےگا۔ بنگال کے لوگوں کو سماجی تحفظات فراہم کیے جائیں گے۔ انڈشٹری لگائے جائیں گے نوجوانوں کو روزگار مہیا کرایا جائے گا۔ کسانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ریاست کے تعلیمی اور صحت کے شعبے کو مزید ترقی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ خیرات کے نام پر جو سیاست ہوتی ہے اس کا خاتمہ کیا جائےگا۔ مغربی کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقعے پر ادھیر چودھری نے اطلاع کہا کہ ریاست کے لوگوں کو کانگریس سے قریب لانے کے لیے ایک پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ اس بار بنگال میں تبدیلی آئے گی۔ بنگال کے عوام متحدہ محاذ کے لیے ووٹ کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details