اردو

urdu

ETV Bharat / city

امت شاہ اور ممتابنرجی کے درمیان لفظی جنگ - war between amit shah and mamata banerjee news in urdu

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر جہاں الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج امت شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی پر تنقید کی، وہیں ممتا بنرجی نے بی پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

west bengal polls 2021: war between amit shah and mamata banerjee
west bengal polls 2021: war between amit shah and mamata banerjee

By

Published : Mar 15, 2021, 10:33 PM IST

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج زخمی حالت میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں سازش کے تحت زخمی کیا گیا مگر میں خوش قسمت رہی اور میں محفورہی۔ دوسری جانب امت شاہ نے کہا کہ مجھے ممتا بنرجی کے درد کا احساس ہے مگر ممتا بنرجی کو ان مائوں کا درد بھی محسوس کرنا چاہیے جن کے بچوں کو ترنمول کانگریس کے غنڈوں کو ہلاک کردیا۔

امت شاہ اور ممتابنرجی کے درمیان لفظی جنگ

امت شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ حملہ نہیں تھا حادثہ تھا مگر ترنمو ل کانگریس کے لوگ دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ سازش ہے۔

ممتابنرجی نے کہا کہ کچھ دن دیکھ لیں میری پائوں کچھ دن میں بہتر ہوجائے گی مگر دیکھوں گی آپ کے پائوں کس طرح بنگال میں حرکت کرتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جب تک میرے دل میں دھڑکن ہے اس وقت تک میں بی جے پی کے خلاف جدو جہد کرتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ' کوئی سازش یا چوٹ" انہیں بی جے پی کے خلاف اپنی لڑائی آگے بڑھانے سے روک نہیں سکتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی مجھے اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر وہ لوگ کامیاب نہیں ہونے والی ہے۔

امت شاہ اور ممتابنرجی کے درمیان لفظی جنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ' ممتا بنرجی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک تھا، اس واقعے کے خلاف جانچ کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی حادثے میں زخمی ہوگئی ہیں مگر ترنمول کانگریس اس کو سازش ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ شاہ نے کہا کہ مجھے انداز ہ ہے کہ دیدی تکلیف میں ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد ٹھیک ہوجائیں مگر دیدی کو 130 بی جے پی کارکنان کے مائوں کا درد بھی یاد کرنا چاہیے جن کے بچوں کو ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے ہلاک کردیا۔

امت شاہ کے جواب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے پائوں، میرے سینے اور بدن میں سخت تکلیف ہے میں باہر نکل کر ریلیاں کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں اس کے باوجود میں باہر ہوں کیوں کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگوں کے پیار کے نزدیک میرے درد کی کوئی اہمیت نہیں ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details