ترنمول کانگریس کی اس جیت کا جشن منانے کے لیے ترنمول کانگریس کے حامی سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ کولکاتا شہر میں نتائج کے سامنے آتے ہی ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں میں خوشی کی لہر، جشن میں مصروف - ترنمول کانگریس نے کافی پیچھے چھوڑ دیا
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان جاری ہے۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق ترنمول کانگریس کو 200 سے زائد سیٹیں ملتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
مغربی بنگال میں ایک بار پھر ممتا بنرجی کی حکومت بننے والی ہے۔ آج صبح سے ہی جو رجحانات سامنے آ رہے تھے جس میں ترنمول کانگریس کو سبقت رہی کچھ دیر بعد بی جے پی نے ترنمول کانگریس کی برابری کی لیکن اس کے بعد بی جے پی کو ترنمول کانگریس نے کافی پیچھے چھوڑ دیا۔
دوپہر تک کے رجحانات کے مطابق ترنمول کانگریس 200 سے زائد سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکی تھی۔ ترنمول کانگریس کی اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے ترنمول کانگریس کے حامیوں نے کولکاتا شہر و مضافات میں جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ گرچہ کورونا کے بڑھتے خطرات کے مد نظر الیکشن کمیشن نے کسی بھی طرح کی بھیڑ پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کے باوجود کچھ جگہوں پر خوشی سے سرشار ترنمول کانگریس کے حامی سڑکوں پر اتر کر ترنمول کانگریس کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔